چیف منسٹر کے سی آر نے اجمیر شریف کو خصوصی غلاف روانہ کیا

   

پرگتی بھون میں تقریب، وزراء ، عوامی نمائندوں اور بی آر ایس کے اقلیتی قائدین کی شرکت
حیدرآباد۔/25جنوری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے عرس کے موقع پر ریاستی حکومت کی جانب سے خصوصی غلاف روانہ کیا ہے۔ پرگتی بھون میں مسلم مذہبی رہنماؤں اور بی آر ایس کے اقلیتی قائدین کی موجودگی میں چیف منسٹر نے وقف بورڈ عہدیداروں کو غلاف حوالے کیا۔اس موقع پر تلنگانہ میں ترقی، امن وامان اور چیف منسٹر کے سی آر کی درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر وزیرداخلہ محمد محمود علی، وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور، وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ، وزیر سیاحت سرینواس گوڑ، ارکان کونسل پی راجیشور ریڈی، مدھو سدن چاری، فاروق حسین، ارکان اسمبلی محمد عامر شکیل، جی کشور کمار، سدھیر ریڈی، ایس وینکٹ ویریا، صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ مسیح اللہ خاں، صدر نشین تلنگانہ حج کمیٹی محمد سلیم، صدر نشین اردو اکیڈیمی خواجہ مجیب الدین، صدر نشین اقلیتی فینانس کارپوریشن امتیاز اسحاق، سابق صدرنشین اقلیتی کمیشن محمد قمر الدین، سابق ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین، آر ٹی آئی کمشنر محمد امیر، ایڈیٹر ٹی نیوز اردو خواجہ قیوم انور، صدر نشین کھادی بورڈ مولانا یوسف زاہد، بی آر ایس کے اقلیتی قائدین محمد شریف الدین، مقیت چندا، محمد منیر الدین، محمد اعظم علی خرم، محمد فرقان احمد، راشد علی خاں اور دوسرے موجود تھے۔ چیف منسٹر نے غلاف مبارک کو اپنے سر پر اٹھاکر کچھ فاصلہ طئے کیا اور اسے اجمیر جانے والے وقف بورڈ کے عہدیداروں کے حوالے کردیا گیا۔ غلاف مبارک کی روانگی سے قبل چیف منسٹر نے غلاف پر عطر کا چھڑکاؤ کیا۔ر