۔20 سے زائد ذخائر آب کو فائدہ، آبپاشی ضرورتوں کی تکمیل، ریاستی وزراء اور عوامی نمائندوں کی شرکت
حیدرآباد۔ ریاست میں ایک کروڑ ایکر اراضی کو زرخیز بنانے کے نصب العین کے ساتھ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جو لائحہ عمل ترتیب دیا تھا اس کو کامیابی سے روبہ عمل لایا جارہا ہے۔ ایکشن پلان کے تحت ایک سنگ میل عبور کرتے ہوئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کونڈا پوچماں ساگر پراجکٹ سے ہلدی واگو میں پانی چھوڑنے کی تقریب میں شرکت کی۔ کالیشورم کا پانی جسے قبل ازیں میڈی گٹہ بیاریج سے مڈ مانیر تک پہنچایا گیا ہے اسے کونڈا پوچماں ساگر میں چھوڑنے کا مرحلہ مکمل ہوا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج اس تقریب میں شرکت کی۔ یہ پانی دریائے منجیرا سے ہوتے ہوئے نظام ساگر تک پہنچے گا۔ کونڈا پوچماں ساگر کا پانی گجویل کنال کیلئے بھی چھوڑا گیا تاکہ سدی پیٹ ضلع کے 20 تالابوں کو لبریز کیا جاسکے۔ کالیشورم پراجکٹ میں توسیع سے متعلق ایک اور تاریخی باب کا آغاز ہوا ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ‘ خصوصی بس کے ذریعہ ضلع سدی پیٹ کے ورگل منڈل میں واقع آئیسولا پلی پہنچے اور کالیشورم کے پانی کیلئے خصوصی پوجا کی۔ چیف منسٹر نے کونڈا پوچماں ذخیرہ آب سے پانی کی اجرائی کو انجام دیا۔
سنگاریڈی کنال سے یہ پانی ہلدی واگو سے ہوتا ہوا نظام ساگر تک پہنچے گا۔ چیف منسٹر نے مارکوک منڈل کے موضع پامولا پرتی پہنچ کر وہاں بھی خصوصی پوجا کے بعد کالیشورم کے پانی کو گجویل کنال میں چھوڑا۔ یہ پانی گجویل ضلع کے 20 تالابوں کو لبریز کرے گا۔ اس پروگرام میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی، ریاستی وزراء ہریش راؤ، وی پرشانت ریڈی، رکن راجیہ جے سنتوش کمار، کے پربھاکر ریڈی، بی بی پاٹل، ارکان مقننہ ایس سبھاش ریڈی، بھوپال ریڈی، گنگادھر گوڑ، فرید الدین، فاروق حسین، راجیشور راؤ، پدما دیویندر ریڈی، باجی ریڈی گوردھن، گنیش گپتا، ہنمنت شنڈے، ایم یادگیری ریڈی، سی ایچ لنگیا، سی ایچ مدن ریڈی، مہپال ریڈی، مانک راؤ، چیف منسٹر کی سکریٹری سمیتا سبھروال، پرنسپل سکریٹری آبپاشی رجت کمار، انجینئر اِنچیف مرلیدھر راؤ، کالیشورم کے انجینئر اِنچیف ہری رام، ضلع کلکٹر سدی پیٹ وینکٹ رام ریڈی، صدرنشین ویمنس کمیشن سنیتا لکشما ریڈی، صدرنشین فاریسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن پرتاب ریڈی، زیڈ پی چیرپرسن منجو شری جے پال ریڈی، سدی پیٹ زیڈ پی چیرمین روجا رادھا کرشنا شرما، میدک زیڈ پی چیرمین ہیما لتا شیکھر، گجویل مارکٹ کمیٹی چیرپرسن انا پورنا اور دیگر مقامی عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔