چیف منسٹر کے سی آر پر وعدؤں سے انحراف کا الزام

   

یلاریڈی میں بھروسہ یاترا سے سابق وزیر ایٹالہ راجندر کا خطاب

یلاریڈی ۔ 24 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ریاست میں روزگار کی قلت پر اپنے بیویوں کے منگل سوتروں کو فروخت کرکے نوجوان گلف کو روزگار کی خاطر رخ کرنے کی بات کرکے تلنگانہ سرکار کو ناکامی کا الزام لگایا۔ بی جے پی قائد و حضور آباد رکن اسمبلی ایٹالہ راجیندر نے یلاریڈی ڈیویژن کے منڈل گندھاری، منڈل رام ریڈی، میں دورہ کرکے رام ریڈی مستقر پر شیواجی کے مجسمہ کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں بی جے پی بھروسہ یاترا سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ریاستی وزیر اعلیٰ اسمبلی میں بات کرنے نہیں دے رہے ہیں اور بار بار مائیک کٹ کررہے ہیں۔ 24 گھنٹہ زراعت کے لئے برقی سربراہی کو طنز کیا اور شراب کی فروختگی میں تلنگانہ ملک بھر میں نمبر ون بتایا۔ ریاست میں چار کروڑ کی آبادی ہے تو 45 ہزار کروڑ روپے کی آمدنی صرف شراب کی فروختگی سے ہو رہی ہے۔ صرف شراب کے خالی بوتلوں کو فروخت کرنے پر آنے والی آمدنی میں 10.700 کروڑ روپے ہو رہی ہے کہا۔ ایٹالہ راجیندر نے تلنگانہ کو شراب میں غرق کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول پر فی لیٹر ویاٹ 37 روپے وصول کررہے ہیں اور اترپردیش کی آبادی 24 کروڑ ہے اور شراب سے آمدنی 30 ہزار کروڑ روپے تلنگانہ کی آبادی 4 کروڑ ہے اور شراب سے آمدنی 45 ہزار کروڑ آرہی ہے۔ انہوں نے 70 لاکھ ڈاکٹر گروپ خواتین کو پچیس پیسہ سود پر کیوں قرض منظور نہیں کیا جارہا ہے سوال کیا۔ بی جے پی اقتدار میں آنے پر قول کے کسانوں کو بھی کسان بیمہ اسکیم دی جائے گی۔ سال 2018 میں کے سی آر نے بیروزگاری بھتہ دینے کا وعدہ کرکے آج تک نہ دیئے، نوجوان کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا۔ تلنگانہ سرکار صرف جھوٹے وعدے کرکے اقتدارر حاصل کرنے میں ماہر ہے کہا، لیکن اس مرتبہ عوام بی آر ایس کو سبق سکھائے گی اور بی جے پی کا اقتدار تلنگانہ میں یقینی بتایا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی سریندر پر بھی تنقیدیں کرکے تقریاتی کاموں کو مکمل نہ کرنے اور کاہل رکن اسمبل ہونے کا الزام لگایا۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی رویندر ریڈی دوسرے موجود تھے۔