حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا دورہ کریم نگر ملتوی کردیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر کے آفس کی اطلاع کے مطابق بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اسکریننگ اور میڈیکل انتظامات میں خلل پیدا نہ ہونے کی وجہ سے چیف منسٹر کے دورہ کو ملتوی کردیا گیا ۔ چیف منسٹر کو ضلع حکام نے مشورہ دیا کہ وہ اپنے دورہ کا ارادہ ترک کریں ۔ سی ایم او نے یہ کہا کہ چیف منسٹر نے چیف سکریٹری سومیش کمار کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کلکٹرس اور پولیس عہدیداروں ، ہیلت و دیگر محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کا انتظام کریں ۔۔