چیف منسٹر کے سی آر کا 18 مئی کو اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

   

حیدرآباد۔13۔ مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ 18 مئی کو پرگتی بھون میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد کریں گے جس میں شہری اور دیہی علاقوں کی ترقی سے متعلق اسکیمات پلے پرگتی اور پٹنا پرگتی کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں پروگراموں کے اگلے مرحلہ کے آغاز کی حکمت عملی طئے کی جائے گی ۔ اجلاس میں کابینی وزراء ، صدورنشین ضلع پریشد ، تمام اضلاع کے کلکٹرس، مجالس مقامی کے کلکٹرس ، تمام اضلاع کے ڈی پی اوز ، محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے علاوہ میونسپل کارپوریشنوں کے میئرس ، کمشنرس اور دیگر عہدیدارشرکت کریں گے۔ شہری اور دیہی علاقوںکی ترقی سے متعلق دونوں اسکیمات پر مؤثر عمل آوری کیلئے مرکزی حکومت سے تلنگانہ کو ایوارڈس حاصل ہوئے ہیں۔ توقع ہے کہ اجلاس میں دونوں اسکیمات کیلئے فنڈس کی منظوری عمل میں آئے گی۔ر