حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج دہلی میں منعقدہ نیتی آیوگ اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔ سمجھا جارہا ہے کہ وہ ریاست میں 80,000 کروڑ روپئے لاگتی کالیشورم لفٹ اریگیشن پراجکٹ کے 21 جون کو افتتاح کے سلسلہ میں تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ کے سی آر نے اس پراجکٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے کئی قائدین کو مدعو کیا ہے ۔ انہوں نے جمعہ کے دن چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس سے ملاقات کر کے شرکت کی دعوت دی تھی۔۔
