حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کے اینٹیجن اور آر ٹی سی پی آر کووڈ معائنوں کے ملے جلے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ کل بروز چہارشنبہ کو کئے گئے اینٹیجن ٹسٹ کا نتیجہ منفی رہا تھا جبکہ آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کا کوئی واضح نتیجہ برآمد نہیں ہوپایا ہے ۔ چیف منسٹر کے شخصی معالج ڈاکٹر راو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بعض اوقات وائرس کی شدت میں آنے والی کمی کے باعث ٹسٹ کے درست نتائج حاصل نہںے ہوپاتے ۔ تاہم چیف منسٹر صحتمند اور تندرست ہیں اور اندرون دو تا تین یوم پھر ایک مرتبہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کا آر ٹی سی سی آر ٹسٹ کیا جائیگا ۔