چیف منسٹر کے قافلہ میں خاتون پولیس اہلکار گرپڑی

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر تلنگانہ کے دورے میں آج اس وقت سنسنی پیدا ہوگئی جب ایک خاتون پولیس اہلکار جو ڈیوٹی پر تعینات تھی ۔ گاڑی سے نیچے گر پڑی ۔ یہ واقعہ جنگاؤں کے یمبرتو میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون پولیس عہدیدار چیف منسٹر کے قافلہ میں موجود تھی جو اچانک توازن کھو بیٹھی اور گاڑی سے نیچے گر پڑی ۔ اس حادثہ کے سبب چیف منسٹر کے قافلہ کو کچھ پل کے لیے روک دیا گیا اور خاتون عہدیدار خود دوبارہ گاڑی میں بیٹھ گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون عہدیدار جو قافلہ کے سامنے گاڑی میں موجود تھی ۔ معمولی زخمی ہوگئی ۔ اس واقعہ کے سبب سنسنی پیدا ہوگئی تھی ۔ ع