ایک بار نہیں سو بار پیر چھونے تیار
حیدرآباد۔/20 نومبر، ( سیاست نیوز) ڈائرکٹر پبلک ہیلت ڈاکٹر سرینواس راؤ نے کہا کہ وہ ایک بار نہیں بلکہ سو مرتبہ چیف منسٹر کے پیر چھونے کیلئے تیار ہیں۔ گذشتہ دنوں نئے میڈیکل کالجس کے آغاز سے متعلق پرگتی بھون میں منعقدہ تقریب میں سرینواس راؤ نے کے سی آر کے پیر چھوئے تھے۔ چیف منسٹر کے کرسی سے اٹھتے ہی سرینواس راؤ نے ان کے پیر چھوئے تھے۔ اس سے قبل ڈائرکٹر پبلک ہیلت نے چیف منسٹر کو ایک مکتوب حوالے کیا۔ سوشیل میڈیا میں سرینواس راؤ کی اس حرکت پر کافی بحث ہوئی اور اپوزیشن جماعتوں نے آئی اے ایس عہدیدار کی جانب سے چیف منسٹر کے پیر چھونے پر ناراضگی جتائی۔ سرینواس راؤ آج کتہ گوڑم کے دورہ پر ہیں جہاں انہوں نے ون مہا اتسوم کے تحت شجرکاری پروگرام میں حصہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرینواس راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے پیر چھونے کو لے کر بعض افراد غیر ضروری تنازعہ کھڑا کررہے ہیں۔ کے سی آر میرے والد کی طرح ہیں اور میں ایک بار نہیں سو بار پیر چھو سکتا ہوں۔ سنہرے تلنگانہ کی طرف ریاست کو کے سی آر نے گامزن کیا ہے۔ میں چیف منسٹر کے پیر چھونے کو اپنے لئے خوش قسمتی تصور کرتا ہوں۔ر