چیف منسٹر ‘ گاندھی جی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کرینگے

   

حیدرآبادیکم اکتوبر (یواین آئی) تلنگانہ کے وزیرافزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے کہا ہے کہ عدم تشدد کے ذریعہ گاندھی جی نے ملک کو آزادی دلائی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے گاندھی جی کے جذبے سے حوصلہ پاکر تلنگانہ ریاست حاصل کی۔ وزیر موصوف نے سکندرآباد گاندھی اسپتال میں گاندھی جی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کی یوم پیدائش پر ان کو یاد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ، اتوار کی صبح 10.30 بجے ایم جی روڈ پر گاندھی جی کے مجسمہ پرخراج عقیدت پیش کریں گے ۔ بعدازاں وہ گاندھی اسپتال کے سامنے نصب گاندھی جی کے 16 فٹ کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے ۔ چندر شیکھر راؤ اسپتال کے احاطے میں ہونے والے جلسہ میں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے ۔