نئی دہلی؍ بھوپال۔ 25 مئی (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ خیرسگالانہ ملاقات کی۔ اس سے پہلے ، کل نیتی آیوگ کی گورننگ باڈی کی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو سمیت دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کی تھی۔ڈاکٹر یادو نے آج نیشنل ڈیموکریٹک الائنس چیف منسٹرس کونسل میٹنگ میں سرکردہ لیڈروں کی موجودگی میں شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ کا نئی دہلی کا دو روزہ دورہ نتیجہ خیز اور کامیاب رہا۔