چینی جارحیت کے سامنے ہندوستان کو امریکی حمایت

   

واشنگٹن: امریکہ اس وقت حقیقی خطہ قبضہ سرحد پر چینی جارحیت کا سامنا کرنے والے ہندوستان کی مدد کیلئے تیار ہے۔ گذشتہ 6 ۔ 7 ماہ سے ایل اے سی پر چین کی فوج دراندازی کی کوشش کررہی ہے۔ وائیٹ ہاؤس کے عہدیدار نے کہا کہ ہم نے ہندوستان کی اخلاقی تائید کی ہے تاکہ وہ چینی جارحیت کا سختی سے مقابلہ کرسکے۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ ہم کو چین کی بڑھتی جارحیت پر بہت تشویش ہے۔ ساری دنیا میں چین کی اس طرح کی جارحیت کا سخت نوٹ لیا جارہا ہے۔ ہندوستان کو لداخ میں چینی افواج کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں پر تشویش لاحق ہے۔