چینی دراندازی کے خلاف ہندوستان کی حمایت جاری نئے امریکی نظم و نسق کا اشارہ

   

نیویارک: انتھونی بلنکن جو صدر منتخب جوزف بائیڈن کے وزیرخارجہ کے عہدہ کیلئے نامزد شخص ہیں، انہوں نے اشارہ دیا ہیکہ امریکہ چین کی طرف سے ہندوستان کے اقتداراعلیٰ کو چیلنج کرتا ہے تو نئی دہلی حکومت کی تائید جاری رکھی جائے گی اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اس کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے روبرو گذشتہ روز توثیقی سماعتوں کے موقع پر انتھونی نے کہا کہ سابق صدر براک اوباما کے دور میں دفاعی سازوسامان اور معلومات کے تبادلہ میں جو کچھ تعاون ہوتا رہا، اسے ٹرمپ نظم و نسق نے آگے بڑھایا ہے۔ اس رجحان کو نئی حکومت جاری رکھے گی۔ انہوں نے یہ تبصرہ تب کیا جب ریپبلکن سینیٹر مٹ رومنی نے ہندوستان کے ساتھ چین کی حالیہ جھڑپوں کے تعلق سے استفسار کیا۔