چینی سرحد کے حالات پر حکومت خاموشی توڑے :راہول

,

   

نئی دہلی،29 مئی(سیاست ڈاٹ کام)کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے چین کی سرحد پر تناؤ کے حالات کے سلسلے میں حکومت کی خاموشی کو خطرناک بتایا اور کہا کہ بحران سے جوجھ رہے ملک کے عوام کو اصلیت بتائی جانی چاہئے ۔مسٹر گاندھی نے جمعہ کو ٹویٹ کرکے کہا،‘‘بحران کے اس دور میں چین کی سرحد کے حالات کے سلسلے میں حکومت کی خاموشی سے قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں اور بے یقینی کا ماحول بنا ہوا ہے ۔حکومت کو ملک کے عوام کو صاف صاف بتانا چاہئے کہ سرحد پر ہوکیا رہا ہے ۔’’واضح رہے کہ لداخ سے لے کر سکم تک چین کی سرحد پر اس ماہ کی شروعات سے تناؤ کے حالات ہیں اور دونوں طرف سے فوجیوں کی طرف سے پتھراؤ کے واقعات اور جھڑپیں ہوئی ہیں۔