ایٹانگر۔اروناچل پردیش کے کانگریس ایم ایل اے ننونگ ایرنگ نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ چین کی فوج پیپلس لبریشن آرمی(پی ایل اے ) نے ریاست کے ضلع اپر سبانسری سے پانچ افراد کو اغوا کرلیا ہے ۔تاہم، حکام نے اس واقعہ کی فوری تصدیق نہیں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اطلاعات جمع کی جارہی ہیں۔ضلع انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ “ہمیں اس تعلق سے کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی اس بارے میں کوئی شکایت درج کرائی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق فوج اس معاملے پر نظر رکھ رہی ہے ۔مسٹر ایرنگ نے اس سلسلے میں ٹیوٹر پر لکھا کہ “چونکانے والی خبر :ہماری ریاست کے ضلع اپر سبانسری کے پانچ لوگوں کو مبینہ طور پر چین کی فوج پی ایل اے نے اغوا کرلیا ہے ۔ چند مہینے پہلے بھی اس طرح کا واقعہ رونما ہوا تھا۔ پی ایل اے اور چین کو اس کا کرارا جواب دیا جانا چاہیے ۔