چینی مانجہ کی فروخت ، دو گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /15 جنوری (سیاست نیوز) سنکرانتی تہوار کے دوران غیرقانونی طور پر چائینیز مانجہ فروخت کرنے والے دو افراد کو سنٹرل زون ٹاسک فورس ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ انسپکٹر ایم اے جاوید کی نگرانی میں نارائن گوڑہ اور چکڑپلی علاقوں میں ٹاسک فورس پولیس نے غیرقانونی طور پر فروخت کئے جانے والے چائینیز مانجے کے خلاف کارروائی کی اور اس دوران دو افراد برجو شیولال اور گوپال سنگھ کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ افراد ممنوعہ چائینیز مانجہ فروخت کررہے تھے اور پولیس نے ان کے قبضے سے 2 لاکھ 60 ہزار روپئے مالیتی مانجہ ضبط کرتے ہوئے انہیں نارائن گوڑہ اور چکڑپلی پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا ۔