چینی نیوی گیشن سسٹم کی مقبولیت میں بے تحاشا اضافہ

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ : چین کا تیار کردہ جدید ترین نیوی گیشن سسٹم ’بیڈو‘ امریکی ساختہ ’گلوبل پوزیشننگ سسٹم‘ (جی پی ایس) سے زیادہ تیزی سے مقبول ہونے لگا۔ خبررساں اداروں کے مطابق چینی نظام امریکی جی پی ایس کا متبادل بنتا جارہا ہے اور 2025 ء تک اس کی آمدنی 156 ارب ڈالر مالیت تک جا پہنچے گی۔ بارہویں سالانہ چائنا سیٹلائٹ نیوی گیشن کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں چینی سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم کمیٹی کے نگران ہیو بین نے بتایا کہ جولائی 2020 ء میں بیڈو3 سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا گیا اور اس کے بعد سے دنیا بھر کے 120 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں بیدو نظام متعارف کروایا جا چکا ہے۔ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد بیدو نظام سے متعلق بین الاقوامی تعاون آن لائن جاری رہا۔