چینی پٹاخوں کی فروختگی پر سخت کارروائی،شمس آباد ڈی سی پی کا انتباہ

   

شمس آباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ڈی سی پی مسٹر این پرکاش ریڈی نے دیپاولی تہوار کے موقع پر پٹاخوں کے دکانداروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جس میں انہوں نے دکانداروں کو تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے بتایا کہ دکان ڈالنے سے قبل شمس آباد میونسپل کمشنر اور پولیس سے اجازت حاصل کرنالازمی ہے اس کے علاوہ فائر محکمہ سے بھی اجازت لازمی ہوگی ۔ اور لائسنس بھی حاصل کرنا چاہئے اور تمام دکاندار اپنے دکانوں کے آگے پانی کے بیارلس اور مٹی بھی رکھا کریں تاکہ کوئی بھی حادثہ ہونے پر اس پر فوری قابو پایا جاسکے ۔ انہوں نے دکانداروں کو انتباہ دیا کہ وہ چینی پٹاخوں کا استعمال نہ کریں ۔ اگر کوئی بھی دکاندار چینی پٹاخے فروخت کرتے ہوئے پایا جائے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اس کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا ۔ دیپاولی خوشیوں کا تہوار ہے جس کو پرامن طور پر بغیر کسی کو تکلیف پہنچائے تہوار منایا جائے ۔۔