چینی کشتی حادثے کا شکار، 14 نعشیں برآمد

   

کولمبو : سری لنکن نیوی نے کہا ہے کہ مچھلیاں پکڑنے والی چینی کشتی سے 14 نعشیں برآمد ہوئی ہیں، جو کہ گزشتہ ہفتے پلٹ گئی تھی جس میں 39 افراد سوار تھے۔ ’اے ایف پی‘ کے مطابق اس ہولناک حادثے سے متعلق چینی حکومت کی ابتدائی تحقیقات اس نتیجے پر پہنچی تھی کہ 16 مئی کو الٹنے والی کشتی میں کوئی بھی شخص نہیں بچا ہے۔رپورٹ کے مطابق لو پینگ یوآن یو 028 پر 17 چینی، 17 انڈونیشین اور پانچ فلپائنی شہری سوار تھے اور یہ پرتھ سے 5 ہزار کلومیٹر مغرب میں آسٹریلیا کے وسیع سرچ اینڈ ریسکیو ریجن میں تھی۔فلپائن کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ 18 مئی کو کشتی کا سری لنکا کے جنوب میں تقریباً ایک ہزار کلومیٹر دور پتا چلا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے ریسکیو کی کوششوں میں رکاوٹ کا سامنا رہا۔