ترواننتا پورم: ایک چونکا دینے والے واقعے میں، کیرالہ کے ملاپورم ضلع میں ایک چائے کی دکان کا مالک شدید طور پر زخمی ہوگیا اور وہ اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے ۔ جب ایک گاہک نے چائے میں شکرکے مقدار پر ناراض ہو کر اسے چاقو مار دیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ملاپورم کے تنور میں پیش آیا جہاں مناف چائے کی ایک چھوٹی سی دکان چلاتا ہے، گاہک زبیر چائے میں چینی کم ہونے کی وجہ سے ناراض ہوگیا اور مناف سے جھگڑا شروع کر دیا اور اس پر وارکردیا۔ ایک ملازم کے مطابق زبیر صبح ایک کپ چائے کے لیے آیا۔جب اسے چائے پیش کی گئی تو پہلے اس نے شکرکم ہونے کی شکایت کی، پھر اسے غصہ آنے لگا اور مناف نے اسے سمجھانے کی کوشش کی، لیکن وہ غصے میں ہی چلا گیا، پھر ان دونوں کو ایک ایک کو دھکے مارتے دیکھا گیا۔