بیجنگ ۔ 11مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص کو جنوب مشرقی چین میں اُس ہوٹل کے ملبے سے 69 گھنٹوں بعد زندہ بچالیا گیا ، جو کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کو الگ تھلک رکھنے کیلئے مختص کی گئی تھی ۔ اُس حادثہ میں 20 افراد ہلاک ہوئے ۔ سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق برآمد شدہ شخص کو فوری دواخانہ سے رجوع کیا گیا اور منگل کی دوپہر کے بعد سے تادم تحریر اُس کی حالت مستحکم ہے ۔ ہفتے کو پیش آئے حادثہ میں مزید 9 افراد لاپتہ ہیں۔
ایچ آئی وی سے متاثرہ مریض مکمل طور پر صحت یاب
لندن ۔ 11مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) لندن میں ایچ آئی وی سے متاثرہ ایک مریض مکمل طور پر اس انفیکشن سے صحتیاب ہو گیا ہے۔ کیمبرج یونیورسٹی کے ڈاکٹرز کے مطابق اس مریض میں ایچ آئی وی کے خاتمے کی تھیراپی مکمل ہونے کے ڈھائی برس بعد اس انفیکشن کا کوئی نشان نہیں ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو گیا ہے۔