بیجنگ ۔ یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے اپنے عوام سے کہا ہے کہ وہ اپنی شادیوں کے منصوبے میں کو موخر کریں اور جو ایک پسندیدہ تاریخ طئے کی جارہی ہے اس سے گریز کیا جائے ۔ اس کے علاوہ عوام سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ آخری رسوم میں بھی زیادہ تعداد میں جمع ہونے سے گریز کیا جائے ۔ کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کو دیکھتے ہوئے یہ مشورہ دیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں اب تک 259 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 12 ہزار افراد ملک بھر میں اس سے متاثر قرار دیدئے گئے ہیں۔ سیول امور کی وزارت کی جانب سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر 2 فبروری کی پسندیدہ تاریخ کو شادی کا منصوبہ بنایا گیا ہے تو انہیں مشورہ ہے کہ اسے منسوخ کردیا جائے اور دوسروں کو بھی ملک میں پیدا ہوئی صورتحال سے واقف کروایا جائے ۔ چین میں 2 فبروری کی تاریخ شادی کیلئے خوش قسمت سمجھی جاتی ہے ۔ پہلے بیجنگ ‘ سنگھائی اور دوسرے شہروں نے فیصلہ کیا تھا کہ 2 فبروری کو شادیوں کا رجسٹریشن کیا جائیگا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے جو صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔