بیجنگ ،27 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) چین کے نائب وزیر اعظم لیو ہی نے کہا ہے کہ چین امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے ۔ مسٹرلیو نے چونگ چنگ میں اسمارٹ چین ایکسپو 2019 کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ تجارتی جنگ کو بڑھانا نہ تو امریکہ اور چین کے لوگوں کے منافع بخش ہے اور نہ دنیا بھر کے لوگوں کے مفاد میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین امن مذاکرات کے ذریعے اس تنازعہ کا حل چاہتا ہے ۔ مسٹرلیو کا یہ بیان چین اور امریکہ کی طرف سے ایک دوسرے کی مصنوعات پر درآمد ات ٹیکس بڑھانے کے فیصلے کے بعد دیا ۔
