چین اپنا سفیر تبدیل کرے، چیک جمہوریہ کا مطالبہ

   

پراگ ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیک جمہوریہ کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ چین پراگ میں تعینات اپنے سفیر کو تبدیل کرے۔ چیک وزیراعظم آندرے بابیس کی جانب سے یہ مطالبہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ کشیدگی کی اس لہر کی وجہ چینی سفیر کی جانب سے چیک صدارتی دفتر کو لکھا جانے والا وہ خط تھا، جس میں تنبیہ کی گئی تھی کہ اگر چیک سینیٹ کے اسپیکر یاروسلاف کْبیرا نے تائیوان کا دورہ کیا تو چین چیک تجارتی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔ یہ خط دس جنوری کو ارسال کیا گیا تھا۔