چانگ چن ۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)چین کے شمال مشرقی صوبے ژیلن کے تونگ ہوامیں ہفتہ کی صبح ایک بس کے پھسل کر دریا میں گر جانے سے چار افراد کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس نے بتایا کہ ژیلن صوبے کے تونگ ہوا میں آج صبح ایک بس کے پھسل کر دریا میں گر جانے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔ حادثے کے وقت بس پر 39 افراد سوار تھے ۔ زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے ۔