چین تیانین اسکوائر میں خونریزی کو نہیں دہرائے گا: گلوبل ٹائمز

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ۔16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چین کی سرکاری میڈیا نے جمعہ کے روز اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگر چین نے ہانگ کانگ میں جاریہ جمہوریت حامی مظاہروں کو اگر کچلنے کا فیصلہ کیا تو تیانن میں اسکوائر کی خونی تاریخ کو نہیں دہرایا جائے گا۔ مشہور اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چین کے پاس ملک کے خلاف کئے جانے والے احتجاجی مطاہروں کو کچلنے کے لیے عصری طریقے موجود ہیں اور 30 سال قبل جو طریقہ کار اپنایا گیا تھا وہ فرسودہ ہوگیا ہے۔ گلوبل ٹائمز کا کہنا ہے کہ چین میں تیانن میں اسکوائر کی خونریزی کا تذکرہ کرنا ناپسندیدہ قرار دیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود اس تذکرہ کے ذریعہ اخبار نے اپنے اداریئے میں یہ طمانیت تو ضروری دی ہے کہ 4 جون 1989ء کو جو خونریز سانحہ پیش آیا تھا اس کا اعادہ نہیں کیا جائے گا۔ چین اب پہلے کے مقابل زیادہ بردبار اور طاقتور بن چکا ہے اور کسی بھی ایسی پیچیدہ صورتحال (جو اس وقت ہانگ کانگ میں پائی جاتی ہے) سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔