بیجنگ،20دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صدر ژی جن پنگ نے جمعہ کو کہا کہ چین مکاؤ اور ہانگ کانگ کے داخلی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔مکاؤ کی چین میں واپسی کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر کئے جارہے انعقاد میں حصہ لینے کے لئے مسٹر جن پنگ اور ان کی اہلیہ اس وقت مکاؤ میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین ہانگ کانگ اور مکاؤ کے معاملون میں کسی بھی غیر ملکی لیڈر کومداخلت کی اجازت کبھی نہیں دے گا۔چینی صدر نے کہاکہ ان کا ملک اور لوگ اپنے ملک کے حقوق کی حفاظت کریں گے ۔انہوں نے کہا،‘‘ہانگ کانگ اور مکاؤ کی چین میں واپسی کے بعد،ان خصوصی انتطامیہ علاقوں کی حکومت خصوصی طورپر اندرونی معاملہ ہے ۔چین کی حکومت اور سبھی چینی لوگوں کی خواہش ملک کی سالمیت ،خودمختاری،سکیورٹی اور ترقی کے حقوق کی حفاظت کرنے کی ہے ۔واضح رہے کہ مسٹر جن پنگ کا یہ تبصرہ تب آیا ہے ،جب ہانگ کانگ میں جمہوریت حامی تحریک چل رہی ہے ۔چین اس تحریک کو اس کی گھریلو سیاست میں غیر ملکی مداخلت کا نتیجہ مان رہا ہے ۔