جنیوا۔ 11مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تازہ رپورٹ کے مطابق چین سے باہر کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 4,100 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔اس طرح چین سے باہر کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر اب 32,770 ہو گئی ہے ۔ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق چین سے باہر 104 سے زائد ممالک میں کورونا کے 4,100 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ لوگوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 32,770 ہو گئی ہے ۔چین سے باہر کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 872 ہو گئی ہے ۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 28 افراد کی موت
واشنگٹن۔ 11مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 28 ہو گئی ہے جبکہ اب تک مجموعی 959 معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے۔جان ہا پکنز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر (سي ایس ایس ای ) نے یہ اطلاع دی ہے ۔ واشنگٹن کے کنگ کاؤنٹی میں سب سے زیادہ 22 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ کنگ کاؤنٹی میں کورونا کے 190 سے زائد معاملات کی تصدیق ہوئی ہے ۔ امریکہ کے نیویارک، واشنگٹن، کیلیفورنیا اور فلوریڈا سمیت آٹھ صوبوں میں کورونا وائرس کے پیش نظر ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔