۔3 لاکھ ریاپڈ اینٹی باڈی ٹسٹنگ کٹس شامل
نئی دہلی۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان کو آج چین سے 6 لاکھ 50 ہزار کورونا وائرس ٹسٹنگ کٹس حاصل ہوئے۔ اس طرح ملک نے طبی ساز و سامان متعدد ملکوں بشمول امریکہ ، برطانیہ ، جنوبی کوریا ،فرانس اور جرمنی سے خریدنے کی اپنی عالمی مساعی جاری رکھی ہوئی ہے۔ پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمینٹ (پی پی ای ) کٹس کی بڑی کھیپ بھی جلد ہی ہندوستان پہنچنے کی توقع ہے۔ وزارت اُمور خارجہ نے دیگر ملکوں سے بھی اہم میڈیکل سپلائی حاصل کرنے کی کوششوں میں شدت پیدا کردی ہے۔ آج وصول شدہ کھیپ میں گوانگ ژوکی وونڈفو کمپنی سے 3 لاکھ اور ژوہائی کی لیوزون کمپنی کی 2.5 لاکھ ریاپڈٹسٹنگ کٹس اور شین زین کی ایم جی آئی کمپنی کی ایک لاکھ آر این اے ایکسٹراکشن کٹس شامل ہیں۔ ان ٹیسٹنگ کٹس کو ہندستان نے ان کی مینوفیکچررکمپنیوں سے خریدا ہے اور یہ چین کی جانب سے کسی مدد کا حصہ نہیں ہے ۔ بیجنگ میں واقع ہندستانی سفارتخانہ اور گوانگ ژو میں واقع ہندوستانی قونصل خانہ نے ان کٹس کو تجارتی بنیاد پر حاصل کرنے اور کسٹم وغیرہ جیسی رسمی کاموں کو جلد از جلد پورا کرکے ہندستان روانہ کرنے تک اہم کردار ادا کیا ہے۔