چین میںاسپرنگ فیسٹیول کیلئے آتشبازی اشیاء

,

   

کی خریدی کیلئے شناختی کارڈ لازمی
بیجنگ ۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں عنقریب منائے جانے والے اسپرنگ فیسٹیول کے دوران جو لوگ دارالحکومت بیجنگ میں آتشبازی کرنا چاہتے ہیں انہیں پٹاخوں اور دیگر آتش گیر مادوں کی خریداری کیلئے اپنا شناختی کارڈ یا دستاویز پیش کرنا ہوگا تاکہ کسی حادثہ کی صورت میں انہیں سزاء دی جاسکے۔ چین کے نئے سال کے موقع پر متعدد تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے جسے اسپرنگ فیسٹیول بھی کہا جاتا ہے جو ہر سال چین کے علاوہ دنیا کے ان تمام ممالک میں منایا جاتا ہے جہاں چینی نژاد لوگ آباد ہیں۔ ہر سال ان تقریبات کا اہتمام علحدہ علحدہ تاریخوں میں کیا جاتا ہے تاہم عام طور پر تقریبات کا آغاز فروری کی ابتداء میں ہوتا ہے جس کا سلسلہ تقریباً 10 تا 12 روز جاری رہتا ہے۔ دریں اثناء بیجنگ ایمرجنسی مینجمنٹ بیوریو سے وابستہ ایک عہدیدار ٹانگ منگ منگ نے بتایا کہ شہر میں آتشبازی کی اشیاء کے آؤٹ لیٹس کی تعداد بھی 80 سے کم کرکے 30 کردی گئی ہے جبکہ ان کی خریدوفروخت 30 جنوری تا 9 فروری کے درمیان ہی کی جاسکے گی۔