چین میںکورونا وائرس سے 3012افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ، 5مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین میں پھیلے خوفناک کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3012 جبکہ چہارشنبہ تک متاثرین کی تعداد 80409 تک جاپہنچی ہے ۔چین کی صحت انتظامیہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔انتظامیہ نے ساتھ ہی کہا کہ انہیں 139 نئے کیس کی اطلاعات ملی ہیں ۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے تمام اموات صوبہ ہبوئی میں ہوئی ہیں۔چہارشنبہ تک 2189 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے جبکہ اب تک 52045لوگوں کو علاج کے بعد ہاسپٹل سے چھٹی مل چکی ہے اور25352لوگوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔کمیشن نے کہا کہ 522 افراد پر اب بھی اس انفیکشن کا شبہ ہے ۔ صوبہ زیژیانگ میں کورونا وائرس کے دو نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ہانگ کانگ میں 43، مکاؤ میں 9 اور تائیوان میں 12 افراد کو علاج کے بعد اسپتال سے ہاسپٹل دی جا چکی ہے ۔