بیجنگ : چین کے صوبہ ہنان میں ہفتہ کی علی الصبح ایک میڈیکل سینٹر میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔ مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔ محکمہ مواصلات نے بتایا کہ یہ واقعہ ہینگ یانگ کے شیگو ضلع میں پیش آیا۔ حادثے کے وقت مرکز میں 19 افراد موجود تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا اور 14 دیگر کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا جن میں سے پانچ افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔