چین میں اسکول ٹیچر کو پھانسی

   

بیجنگ : چین میں چار سال قبل کھانے میں زہر ملا کر ایک بچے کو ہلاک اور 24 کو زخمی کرنے والی کنڈرگارٹن کی سابق خاتون ٹیچر کو پھانسی دے دی گئی۔ چینی میڈیا کے مطابق 39 سالہ وانگ یون نے مارچ 2019 میں اپنی ایک ساتھی ٹیچر کے ساتھ جھگڑے کے بعد سوڈیم نائٹریٹ خرید کر اسے اگلی صبح بچوں کے کھانے میں ڈال دیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق جنوری 2020 میں ایک بچہ زہر کے باعث مختلف اعضا کے ناکارہ ہونے کے بعد انتقال کر گیا تھا جبکہ دیگر بچے بیمار ہوگئے تھے۔ چینی میڈیا کے مطابق وانگ یون نے ستمبر 2020 میں صوبہ ہینان کے ایک عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل بھی دائر کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق چین میں اس کیس کو ہائی پروفائل کیس کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔