بیجنگ ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے امریکی مصنوعات پر اضافی درآمدی ٹیکس کے نفاذ کو ملتوی کر دیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق اضافی محصولات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر اتفاق رائے پیدا ہونے کے بعد کیا گیا۔ اس پیش رفت کی تصدیق دونوں حکومتوں کی جانب سے جمعہ تیرہ دسمبر کو کی گئی تھی۔ چین آج 15دسمبر کو ڈیڑھ سو بلین ڈالر کے اضافی ٹیکسوں کا اعلان کرنے والا تھا۔ چینی حکومت نے امریکی موٹر گاڑیوں اور اْن کے اضافی پرزوں پر درآمدی ٹیکسوں بھی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔