بیجنگ۔/25 جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے سرکاری میڈیا نے ہفتہ کو خبر دی کہ اس کے تمام اندرون ملک اور سمندر پار سیاحتی و تفریحی گروپوں کے سفر کے پروگرام معطل کردیئے گئے ہیں کیونکہ چین کے اکثر علاقوں میں ’سارس‘ وائرس جیسی وباء پھیل گئی ہے جس کے نتیجہ میں کم سے کم 1,300 افراد متاثر ہوئے ہیں۔