چینگدو: جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان کے یآن شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس کی وجہ سے چار افراد کی موت ہو گئی اور 41 دیگر زخمی ہو گئے ۔ شہر کے ارتھ کوئیک ریلیف ہیڈ کوارٹر نے جمعرات کو بتایا کہ چہارشنبہ کی شام محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی ۔ ہیڈ کوارٹر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ جمعرات کی صبح 9 بجے تک باوکسنگ کاؤنٹی میں 34 اور لوشان کاؤنٹی میں 11 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ، زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔ یآن میں زلزلے سے 13081 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر کے مطابق چہارشنبہ کو بیجنگ کے وقت کے مطابق شام 5 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔