بیجنگ: چین کی نیشنل آبزرویٹری نے منگل کو درجہ حرارت میں اضافے کے پیش نظر دوبارہ ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔ جو چار لیول وارننگ سسٹم میں سے سب سے شدید وارننگ ہے ۔ ملک کے کئی علاقے شدید گرمی کی زدمیں ہیں۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج دوپہر، گانسو، شانشی، آنہوئی، جیانگ سو، شنگھائی، ہوبی، ہنان، جیانگ شی، ژی جیانگ، فوجیان، سچوان، چونگ چنگ، گوئژو، گوانگ ڈونگ اور گوانگسی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 39 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ گیا. انہوں نے کہا کہ شانشی، سیچوان، چونگ چنگ، ہنان، جیانگ شی، زی جیانگ اور فوجیان میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرنے کی توقع ہے ۔مقامی حکام ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں، لوگ زیادہ درجہ حرارت میں کام کے لیے باہر نہ نکلیں۔ کمزور گروپوں کے لیے خاص احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے ۔چین میں موسم کی وارننگ کا چار درجے کا نظام ہے ، جس میں ریڈ الرٹ سب سے زیادہ شدید ہے ، اس کے بعد اورنج، یلو اور بلیو الرٹ ہیں۔