بیجنگ : چین میں ایک شخص کو اپنی سابقہ اہلیہ اور مشہور وی لاگر کو لائیو اسٹریم کے دوران زندہ جلانے کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت دے دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لائیو اسٹریم کے دوران زندہ جلائی جانے والی خاتون ’لامو‘ چین میں ٹک ٹاک طرز کی ایپلی کیشن ڈوین پر خاصی مقبول تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لامو کے ہزاروں مداحوں نے انہیں زندہ جلائے جانے کی ویڈیو براہ راست دیکھی اور معاملہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنا۔لامو نے شوہر کے مظالم سے تنگ آکر عدالت عدالت سے رجوع کیا تھا اور پھر جون 2020 میں اس سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔رپورٹس کے مطابق 3 ماہ قبل لامو کے سابق شوہر نے اس کے والد کے گھر میں گھس کر اس پر پیٹرول چھڑکا اور پھر اسے آگ لگا دی جس سے اس کا 90 فیصد جسم جھلس گیا اور وہ دو ہفتے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔