کابل : افغانستان کی امارت اسلامیہ کی وزارت خارجہ نے مولوی اسد اللہ (بلال کریمی) کو چین میں سفیر مقرر کر دیا، جو 24 نومبر 2023 کو چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچے۔ مولوی اسد اللہ نے گزشتہ روز اسناد تقرر کی کاپی چین کی وزارت خارجہ کے پروٹوکولز کے سربراہ ہانگ لی کے حوالے کیں۔ اس ملاقات میں ہانگ لی نے افغان سفیر کا خیرمقدم کیا اور اسے چین اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی ترقی میں ایک اہم قدم قرار دیا۔