بیجنگ، 18 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صوبہ گوئیژومیں ایک کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے سولہ کانکنوں کی موت ہو گئی ۔ مقامی حکام نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی ۔ ان کے مطابق یہ حادثہ منگل کے روز دوپہر 1 بجکر 30 منٹ پر انلونگ کاؤنٹی کے گوانگڈونگ کوئلہ کان میں پیش آیا ۔ کان میں دھماکے کے سے 16 کان کنوں کی موت ہو گئی ۔ حادثہ کے وقت 23 کان کن کام کر رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ سات دیگر کان کنوں کو محفوظ باہر نکال لیا گیا ہے ۔ راحتی کام ابھی جاری ہے ۔ یاد رہے کچھ روز قبل چین کے جنوب مغربی صوبہ سچوان میں کان حادثے میں 80 گھنٹوں سے زیادہ وقت سے پھنسے ہوئے 13 کان کن مزدور کو بچالیا گیا ہے ۔ مقامی حکام نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔ حکام کے مطابق یبن شہر میں شنمشو کان میں ہفتہ کو پانی بھرنے کے بعد حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع ہوا تھا۔ اس حادثے میں منگل تک پانچ لوگ ہلاک ہو گئے تھے اور 13 افراد لاپتہ بتائے گئے تھے۔ 313 میٹر گہرے کان میں پھنسا ہوا ایک کان کن سرنگ سے باہر آیا اور اس نے ریسکیو ٹیم کو بتایا کہ ان کے 12 ساتھی محفوظ ہیں۔ اس کے بعد ریسکیو ٹیم نے پھنسے ہوئے تمام کان کنوں کو باہر نکالا۔ریسکیو ٹیم کے عملہ لاپتہ لوگوں کی تلاش کے لیے مسلسل کام کر رہے تھے ۔14 ایمبولینس اور 62 ملازمین کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا تھا۔چہارشنبہ کی صبح 0756 بجے کان سے تمام کان کنوں کو نکال لیا گیا، جس کے بعد وہاں موجود بھیڑ نے خوشی کا اظہار کیا۔صوبائی ایمرجنسی مینجمنٹ محکمہ کے سربراہ ڈان یوژن نے کہا‘‘یہ ان کی زندگی میں ایک معجزہ ہے ’’۔
جاپان میں زلزلے کے جھٹکے
ٹوکیو، 18 دسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے جنوبی حصے کاگوشیما میں بدھ کے روز زلزلے کے درمیا نے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔جاپان کے ارضیاتی مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 تھی اور اس کا مرکز اوکینا و ا کے نزدیک زمین کی سطح سے 25 میل کی گہرائی میں تھا ۔ زلزلے سے کسی بھی طرح کے نقصانات کی کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔