چین میں کورونا وائرس مہلوکین کی تعداد 3119 ہوگئی

   

بیجنگ، 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 22 افراد کی موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی چین میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3119 ہو گئی ہے ۔ جبکہ 1500 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ ملک میں کووڈ -19 کے انفیکشن سے اب تک 3119 مریضوں کی موت ہو ئی ہے ۔کورونا وائرس کے 80،735 متاثرہ معاملات کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اس سے ایک دن پہلے یہ تعداد 80695 تھی۔ملک میں 19000 سے زیادہ کووڈ -19 سے متاثر ین کا علاج چل رہا ہے جس میں 5100 کی حالت انتہائی تشویشناک ہیں۔