چین میں کورونا وائرس کیس سارس سے زیادہ ہوگئے

   

بیجنگ ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں اب نئے کورونا وائرس کے اس سے زیادہ کیس ہوگئے ہیں جو ماضی میں سارس کے درج ہوئے تھے۔ سارس تنفسی انفیکشن تھا جو 2002ء اور 2003ء میں ملک بھر میں پھیل گیا ہے۔ سارس کی وباء کے دوران چین میں عالمی صحت تنظیم کے مطابق 5327 کیس درج ہوئے اور 349 اموات پیش آئی ہیں۔ کورونا وائرس کا انفیکشن گذشتہ روز تک چین میں زائد از 7600 افراد کو متاثر کرچکا ہے۔