چین میں کورونا وائرس کے 63 نئے کیسز

,

   

بیجنگ، 9اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین میں چہارشنبہ کو کورونا وائرس سے جڑے 63 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 61 باہر سے آئے ہیں۔نیشنل ہیلتھ کمیشن نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ صوبہ ہبوئی میں بدھ کو دو اموات ہوئی۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ کل 17 نئے مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 16 باہر سے آنے والے ہیں اورایک صوبہ ہئی لونگ ژیانگ کا ہے ۔ کمیشن کے مطابق کوروناوائرس سے متاثر91 مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی۔
جبکہ 13 سنگین کیسز کے گھٹنے سے یہ تعداد 176 رہ گئی۔کمیشن نے کہا کہ اہم شہروں میں بدھ تک کل 1،103 باہر سے آئے کیسز کی اطلاعات ہیں جن میں سے 374 کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی جبکہ 729 مریضوں کا علاج چل رہاہے جن میں 31 افراد کی حالت نازک ہے ۔چین میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بدھ تک 81،865 معاملے سامنے آئے جن میں 1،160 مریض بھی شامل تھے ، جن کااب بھی علاج کیا جا رہا تھا۔ اس وائرس سے متاثر 77،370 لوگوں کو ٹھیک ہونے کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ 3،335 افراد کی اس بیماری سے موت ہوچکی ہے ۔