چین میں کورونا کے 14 نئے کیسز

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 14 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہاں اس طرح کے کیسز کی تعداد 2،720 ہوگئی ہے۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ہفتہ کے روز کہا کہ گوانگ ڈونگ میں چھ ، شنگھائی ، سچوان اور شانسی میں دو اور لیوننگ اور فوزیان میں ایک ایک کیس درج ہوئے ہیں۔کمیشن نے کہا کہ مجموعی طور پر 2،549 افراد کو صحت یابی کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے اور 171 افراد اسپتال میں داخل ہیں۔ان کیسز میں ابھی تک کوئی اموات نہیں ہوئی ہیں۔