چین میں گرمی کی شدید لہر، ریڈ الارم جاری

   

بیجنگ : چین کے ایک بڑے حصے کو گرمی کی شدید لہر نے لپیٹ میں لے رکھا ہے۔چین محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر کی وجہ سے ملک کے شمال مشرق اور مرکزی حصّوں میں جاری کردہ “ریڈ الارم” کو تاحا بحال رکھا ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے جاری کردہ الارم کے مطابق آج گانسو، شانشی، ہنان، آنہوئی اور دیگر صوبوں کے بعض حصوّں میں درجہ حرارت 35 سے 39 درجے رہا ہے۔بیان کے مطابق شانشی، سیچوآن، ہوبئی، ہونان، آنہوئی، جیانگ شی اور جیجیانگ صوبوں اور چونگ چِنگ میں درجہ حرارت 40 درجے سے زیادہ ہو سکتا ہے۔