چین میں گیس دھماکہ،13 ہلاک،100سے زائد زخمی

   

بیجنگ: چین میں قدرتی گیس کے دھماکے سے 13 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ چین کے شہر شیان کے ضلع زانگھوان میں سبزی منڈی میں ہوا جہاں شہری خریداری میں مصروف تھے۔رپورٹس کے مطابق دھماکے سے متعدد دکانیں تباہ ہوگئیں جن کے ملبے تلے کئی شہری دب گئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثے پر پہنچ گئیں، ریسکیو ورکرز نے 140 زخمیوں کو ملبے سے نکل کر اسپتال منتقل کردیا۔