چین میں ہائی وے پر گاڑیوں کی ٹکر، 6 افراد ہلاک

   

ہانگ ڑو:چین کے مشرقی صوبہ ڑی جیانگ میں ایک ہائی وے کے چوراہے پرسبز لائٹ کا انتظار کرنے والی پانچ گاڑیوں کے عقب سے ہونے والے تصادم کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور دو معمولی زخمی ہو گئے۔مقامی عوامی سیکورٹی حکام کے مطابق پانچوں گاڑیوں کوپیچھے سے ترتیب وار پیش آنے والا حادثہ جمعہ کی سہ پہر1 بج کر 51منٹ کے قریب چھوڑو شہر کی لونگ یوکانٹی میں پیش آیا جہاں حادثے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔