بیجنگ:چین کے شمال مشرقی علاقے میں زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ریکٹر اسکیل پر چین میں آنے والے زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوب میں شانڈونگ صوبے کا شہر ڈیزو تھا، اور زلزلے کی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے بیجنگ، تیانجن اور شنگھائی میں بھی محسوس کیے گئے۔ شنگھائی زلزلہ مرکز سے تقریبا آٹھ سو کلو میٹر دور ہے۔ چینی حکام کے مطابق زیادہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔