چین نے امریکی وزارت دفاع کی وارننگ مسترد کر دی

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ : چینی وزارت برائے قومی دفاع نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے اپنی سالانہ کانگریشنل رپورٹ میں چینی فوجی پالیسیوں کو ’مسخ‘ کر کے پیش کیا ہے۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے امریکی وزارت دفاع کی اس رپورٹ کو ’اشتعال انگیز‘ بھی قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے دونوں ملکوں کے فوجوں کے باہمی تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ یکم ستمبر کو جاری کردہ اس امریکی رپورٹ میں خبردار کیا گیا تھا کہ چینی فوج کی ’ماڈرنائزیشن‘ کو نظر انداز کیا گیا تو امریکی قومی مفادات کو شدید نقصانات پہنچنے کا خدشہ ہو گا۔