چین نے اہم صنعتی اداروں کو ووہان میں کام دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی

   

بیجنگ ۔ 11مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) چینی حکومت نے ملک کے وسطی شہر ووہان میں اہم صنعتیں کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔ حکام کے مطابق دارالحکومت ووہان سمیت اس صوبے میں روز مرہ استعمال کی اشیاء اور میڈیکل سپلائی تیار کرنے والے ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ کام شروع کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ملکی یا بین الاقوامی سطح پر اہم مصنوعات تیار کرنے والی صنعتیں بھی اجازت نامہ حاصل کر کے کام کا آغاز کر سکتی ہیں۔